اسرائیل کے حامی رہنے والے ایم ایم اے فائٹر نے اسلام قبول کر لیا
ذرائع کے مطابق برازیلین مکسڈ مارشل ارٹس ایم ایم اے فائٹر نے حقائق کا علم ہونے پر اسلام کو قبول کر لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی گریسی نے ہم وطن یوٹیوبر ایڈی روڈزو وچ اور ان کے دوست سے مباحثے کے بعد اسلام قبول کیا۔
بحث کے دوران روسی گریسی نے اعتراف کیا کہ وہ دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور جب انہیں تاریخ کی روشنی میں حقائق بتائےگئے کہ اسرائیل قابض ہے جو کہ مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے میں ملوث ہے، تب انہوں نے اسرائیل کی مخالفت بھی کی۔
روسی گریسی کا اسلام قبول کرنے کی وجہ اپنے ہم وطن یوٹیوبر کے ساتھ ایک مناظرے کو بتایا جا رہا ہے۔