ہمیں آپ پر فخر ہے

ہمیں آپ پر فخر ہے

ہمیں آپ پر فخر ہے

عمارہ کنول چودھری
بانی و سرپرست تحریک دفاع قومی زبان و لباس
شہر گوجرخان

عنوان ” ہمیں آپ پر فخر ہے ”

گزشتہ دسمبر میں مجھے آئی آر ڈی،دائرہ علم و ادب ،اور اسلامی یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کا موقع ملا –

بہت قابل اساتذہ سے استفادہ کا موقع ملا بہت کچھ سیکھا –
اس کارگاہ میں ایک نہ بھولنے والی شخصیت عائشہ اعجاز صاحبہ سے بھی شرف ملاقات حاصل ہوا –

آپ کبھی نہ بھولنے والی شخصیت ہیں – وزارتِ مذہبی امور میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے زمہ داریاں انجام دے رہی ہیں –
ان کی شخصیت میں سب سے
اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایک باپردہ خاتون ہیں –
پہلی نظر میں ہی دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ آپ مکمل حجاب میں تھیں بات کرنے کا اتفاق ہوا تو جانا کہ خوش اخلاقی کا وصف بھی موجود ہے-
اتنے اہم عہدے پر تعیناتی کے باوجود کوئی زعم کوئی غرور نہیں یہ خوبی انہیں سب سے منفرد بناتی ہے –

چونکہ وہ وزارتِ مذہبی امور کا حصہ ہیں مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ آپ نے بطور معاون خواتین حجاج کا بہت خیال رکھا -ان کی بہت اچھے سے رہنمائی کی- اور دیگر عملہ کے ساتھ مل کر معلوماتی مواد تقسیم کیا -خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور عازمین حج کی سہولت کاری کی –

تمام تر مشکلات اور سخت سعودی قوانین کے باوجود عائشہ اعجاز صاحبہ نے حجاج کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی –

سب سے اچھی بات یہ تھی کہ کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں تھا -وزير مذہبی امور اور سیکرٹری
نے دیگر حجاج کی طرح پیدل حج کیا اور کوئی خصوصی سفری سہولت نہ لی-

حجاج کو فری انٹرنیٹ بھی دیا گیا تھا تا کہ وہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں –

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عائشہ اعجاز صاحبہ وزارتِ مذہبی امور کا ایک روشن چہرہ ہیں آپ نیک دل اچھی سیرت کی حامل ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جو جہاں ہو وہاں روشنی اور تبدیلی کا باعث بنتے ہیں –
وزارتِ مذہبی امور میں ان کی تعیناتی بلاشبہ ایک زبردست اقدام ہے -اور ہر ادارے میں ایسی قابل اور کثیر الجہت خوبیوں کی مالک شخصیات کی تقرری ہونی چاہیئے –
جو کہ پاکستانی قوم اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں- محبتوں کو فروغ دیں –

آپ پاکستان کی قابلِ قدر
شخصیت ہیں آپ ہمارا فخر ہیں
-رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے وقار میں اضافہ ہو اور آپ یونہی پاکستانی قوم کی خدمت کرتی رہیں یہ بڑی توفیق کی بات ہے –
میں بانی و سرپرست تحریک دفاع قومی زبان و لباس ،رکن قومی زبان ،صدر بزمِ فکر اقبال تحصیل گوجرخان خواتین ونگ ،عوامی حلقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے
وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر عائشہ اعجاز صاحبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں –

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles