نمایاں شخصیت والوں کے لیے مفید مشورے
نمایاں شخصیت والوں کے لیے مفید مشورے
درج ذیل ہدایات اور مشورے اپ کو آپ کی شخصیت کے مطابق درست کیریئر کے انتخاب میں مددگار ہو سکتے ہیں جب اپ ان پر غور کریں تو وہ کیریئر منتخب کریں جو اپ کے خیال میں اپ کی شخصیت کے سب سے زیادہ قریب ہو
١، ایسے کیریئر کا انتخاب کیجئے جس میں آپ کو ازادانہ کام کرنے اور اپنی رفتار کا تعین کرنے کا موقع مل سکے
٢، اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ایسے مواقع تلاش کیجیے کہ اپ کو لوگوں سے بات کرنے مضامین لکھنے اور اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کا موقع ملے یہ تمام چیزیں اپ کو دوسروں میں نمایاں ہونے کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں
٣، اپنی بڑی خواہشات کی فہرست بنائیے اور اسے اپنے سامنے رکھیے اگر کبھی مایوسی یا پستی طاری ہو تو اپنی خواہشات کی یہ فہرست دیکھ لینے سے اپ کے اندر دوبارہ ترنگ پیدا ہوگی
۴، اپنے خواب اور اہداف اپنی فیملی اپنے قریبی دوست اور ساتھیوں سے ذکر کیجیے یوں اپ کو تحریک ملے گی
۵، آپ کی صلاحیتیں اور مہارتیں ایسے ماحول میں خوب پروان چڑھتی ہیں جہاں خوب لچک اور وسعت ہو جس ادارے کے قوانین میں تنگی اور سختی ہوگی آپ کا دم گھٹنا شروع ہو جائے گا آپ وہاں سے اپنے جوہر نہیں دکھا سکیں گے
٦، اس شخصیت کے لیے مناسب کیریئر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر استاد موسیکار صداکار منفرد کاروبار