خواب میں سانپ دیکھنا
خواب میں سانپ دیکھنا
خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر عموماً خوف یا دھمکی کی نشانی مانی جاتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کسی تنازع یا دشمنانہ موقف کا سامنا کر رہے ہوں یا آپ کی زندگی میں کوئی خطرہ یا خوفناک واقعہ آنے والا ہو۔ اگر آپ کو خواب میں سانپ دکھائی دے، تو ضروری ہے کہ آپ اپنی حفاظت کو مد نظر رکھیں اور اپنے ارادے کو مضبوط بنائیں۔
اگر خواب میں آپ دیکھیں کہ سانپ اپ کو دیکھ کر بھاگ جاتا ہے۔تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دشمن پر اپ غالب ائیں گے۔
اگر آپ نے یہ دیکھا کہ آپ نے سانپ کو مار ڈالا ہے۔تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ اپنے دشمن پر غالب آئیں گے۔لیکن خدانخواستہ آپ نے خواب میں یہ دیکھا کہ سانپ نے آپ کو کاٹ لیا ہے تو دشمن سے آپ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے آپ استغفار کریں اور حسب حیثیت صدقہ کریں