خواب میں گدھا دیکھنے کی حیرت انگیز تعبیر
خواب میں گدھا دیکھنے کی حیرت انگیز تعبیر
خواب میں گدھا دیکھنے سے مراد خوش بختی کو تعبیر کیا جاتا ہے۔
علامہ ابن سرین نے تعبیر الرویا میں ذکر کیا ہے کہ خواب میں گدھے کو دیکھنا بخت کی علامت ہے۔
اگر کوئی انسان دیکھے کہ اس نے خواب میں ایک بہت بڑا گدھا دیکھا ہے۔تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کو جلد ہی بہت کثیر روزی ملے گی۔
اگر کوئی شخص خواب میں ایک عام گدھا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کو جلد ہی روزی ملے گی۔
خواب میں گدھا ہمیشہ کثرت روزگار کے لیے تصور کیا جاتا ہے۔
خدانخواستہ اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھتا ہے کہ اس نے ایک مرا ہوا گدھا دیکھا ہے۔تو یہ بدبختی آنے کی علامت ہے۔لہذا وہ فورا کچھ رقم صدقہ کرے حسب توفیق اور حیثیت،اور کثرت سے استغفار کیا کریں اور اللہ سے آنے والی ازمائش سے پناہ مانگے۔