‏امن دشمن دہشتگردوں کا تفریحی مقامات پر وار 10 افراد کو مغوی بنا لیا

‏امن دشمن دہشتگردوں کا تفریحی مقامات پر وار 10 افراد کو مغوی بنا لیا

‏امن دشمن دہشتگردوں کا تفریحی مقامات پر وار 10 افراد کو مغوی بنا لیا

عید کے موقع پر کوئٹہ سے متصل شعبان کے علاقے میں پکنک منانے آئے 14 افراد کو نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے اغوا کر لیا گیا، جن میں شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد چار افراد کو رہا کر دیا گیا جبکہ 10 افراد کو نامعلوم مقام پر لے کر چلے گئے، جن میں ایک شخص کا تعلق پاکستان کسٹم سے ہے اور تمام افراد پنجاب کے رہائشی ہیں۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دہشتگرد تنظیم چاہتی کیا ہیں، نا یہ کوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل ہونے دیتی ہیں، نا یہ کوئی تقریب مکمل ہونے دیتے ہیں، نا یہ کوئی کاروباری سرگرمی مکمل ہونے دیتے ہیں، نا یہ کسی پنجابی کو بلوچستان میں کام کرنے دیتے ہیں، اور اب یہ بلوچستان میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے افراد کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

کل جب حالات خراب ہونے ہر ایف سی یا پاک فوج اس مقام پر چیک پوسٹ بنائے گی، یا دہشتگردوں سے تعلقات کے شبہ میں مقامی افراد سے پوچھ گچھ کرے گی تو نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی، حقوق کے استحصال کا راگ الاپنا شروع کردے گی، مگر دہشتگردی کے ان واقعات کی مذمت نہیں کرے گی جو اس کے دوغلے رویے کا مظہر ہے۔

بلوچ قوم اپنے اصل دشمن کو پہچانے جو نا کوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل ہونے دیتے ہیں اور نا ہی کوئی کاروباری سرگرمی پایہ تکمیل تک پہنچنے دیتے ہیں، یہی دہشتگرد عناصر دراصل بلوچستان اور بلوچ قوم کے دشمن ہیں۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles