اسلام آباد: صدر ِمملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات
انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جائے، صدر مملکت
انشورنس محتسب اپنی رسائی بڑھائے، شکایات کا فوری حل یقینی بنائے ، صدر مملکت
انشورنس کیسز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مالیاتی ریلیف فراہم کرنا ہوگی، صدر مملکت
انشورنس کلیمز کے تصفیے میں متاثرہ پالیسی ہولڈرز کو انصاف کی فراہمی میں انشورنس محتسب کے کردار بارے آگاہی کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
انشورنس محتسب شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرے ، صدر مملکت
قبل ازیں ، صدر مملکت نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب ِحلف برداری میں ممتاز علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب کے عہدے کا حلف لیا