‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچوں پر جبری مشقت کے خلاف آگہی کے عالمی دن پر پیغام

‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچوں پر جبری مشقت کے خلاف آگہی کے عالمی دن پر پیغام
team tdd urdu

‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچوں پر جبری مشقت کے خلاف آگہی کے عالمی دن پر پیغام

چائلڈ لیبر انسانی معاشرے کے لیے زہر ہے: بلاول بھٹو زرداری

جبری مشقت بچوں سے معصومیت، صحت مند، ذمہ دار اور تعلیم یافتہ نوجوان بننے کے مواقع سے محروم کر دیتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

بچوں پر جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے حکومتی اور سماجی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ ملک میں پہلا نیشنل چائلڈ لیبر سروے 1996 میں میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں کیا گیا: بلاول بھٹو زرداری

یہ سروے ملک میں چائلڈ لیبر کی حالت زار کو سمجھنے اور اس سے نمٹنے کی سمت میں ایک اہم قدم تھا: بلاول بھٹو زرداری

بچوں کی جبری مشقت کی روکتھام کے لیے سندھ کی عوامی حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں: بلاول بھٹو زرداری

سال 2017 میں منظور ہونے والا Sindh Prohibition of Employment of Children Bill اہم قدم ہے: بلاول بھٹو زرداری

اس قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

مذکورہ قانون کے تحت بچوں کو خطرناک طور پر روزگار فراہم کرنے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سخت سزا دی جا سکتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

سندھ ٹیننسی ایکٹ 1950 اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ 2011 بھی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے باب میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں: بلاول بھٹو زرداری

سندھ رائیٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013 اور سندھ بانڈڈ لیبر سسٹم ایبلیشن ایکٹ 2015 جیسے قوانین بھی بچوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں اپنی کامیابیوں پر مطئمن ہونے کے بجائے نہ صرف سندھ بلکہ تمام صوبوں میں مزید موثر قانون سازی کریں: بلاول بھٹو زرداری

ہمارے بچوں کو جامع تحفظ فراہم کرنے کے لئے موجودہ قانونی فریم ورک پر مزید کام کرنا بہت ضروری ہے: بلاول بھٹو زرداری

چائلڈ لیبر کے خلاف اس عالمی دن کے تھیم "آئیے اپنے وعدوں پر عمل کریں: چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں” کی مکمل حمایت کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی بچوں کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی اور بہتر پرورش کے ماحول کے نمو کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

ہم سب مل کر، یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہمارے بچے متحرک، پرامن اور کامیاب افراد کے طور پر آگے بڑھیں: بلاول بھٹو زرداری

آئیے ہم چائلڈ لیبر کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے فیصلہ کن انداز اور ایک جذبے کے ساتھ کام کریں: بلاول بھٹو زرداری

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles