بدامنی کی وجہ سے غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے
قلم ابوولید خاں سیالکوٹ
حقیقی جمہوریت یہ ہے کہ پاکستان کی 95 فیصد آبادی غریب عوام پر مشتمل ہے
سرمایہ داری و جاگیر داری نظام کے منہ زور گھوڑے کی پیدا کردہ مصنوعی مہنگائی لوڈشیڈنگ، بدامنی کی وجہ سے غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے حکمران غریب عوام کے ووٹوں سے برسرِ اقتدار آ کر غریبوں کا ہی استحصال کرتے ہیں جمہوریت میں اگر ووٹوں کو گنا جاتا ہے اور تولہ نہیں جاتا تو حقیقی جمہوریت یہ ہے کہ پاکستان کی 95 فیصد آبادی غریب افراد پر مشتمل ہے تو ووٹوں کے تناسب سے حق حکمرانی بھی غریب اہل علم افراد کا ہی ہونا چاہیے مگر قیام پاکستان سے لے کر اب تک سرمایہ دار جاگیر دار اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اسے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں غریبوں کو متحد و منظم ہو کر ظلم کی اس آندھری رات کو خود ہی بدلنا ہوگا غریب کی حکومت کے قیام سے ہی ملک میں مزہبی و سیاسی فرقہ واریت، ہارس ٹریڈنگ اور معاشی ناہمواری کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا
پاکستان زندہ باد