کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکج
"پنجاب کسان بنک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام ” کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس، کسان پیکج پر تفصیلی بریفننگ
کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
کاشتکاروں کے لئے "سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم” کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت
محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد دس ہزار بڑھا دی گئی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا
ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دینے کا اصولی فیصلہ
چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے،بریفننگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دے دی
غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سےہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی
غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور
پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری
صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی
پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے۔ مریم نوازشریف
کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔ مریم نوازشریف
ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔ مریم نوازشریف
اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا
کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ بریفنگ
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء صہیب احمد بھرتھ، سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے