‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام
team tdd urdu

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل اداروں، تنظیموں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

دنیا کو ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے، ماحولیات کا تحفظ اور موسمی تبدیلیوں سے نمٹنا بڑے چیلنجز ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے، جو دنیا میں ماحولیاتی عدم توازن کی وجہ سے پیدا صورتحال کا شکار ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بطور وزیرِ خارجہ عالمی برادری کے آگے پاکستان کا ماحولیاتی مقدمہ پیش کیا: بلاول بھٹو زرداری

دنیا کو بتایا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی عدم انصاف کا دوہرا شکار ہے: بلاول بھٹو زرداری

سیلاب، خشک سالی اور سخت موسم کی شکل میں پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو ماحولیاتی انصاف ملنا چاہیے، دنیا اپنے وعدے پورے کرے: بلاول بھٹو زرداری

لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کی تیزی سے فعالیت و وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

موسمی اثرات سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اقدامات پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی 2022ع میں آنے والے قیامت خیز سیلاب کے متاثرین کے لیے گھر تعمیر کرنے اور ان کے گذرمعاش کے لیے پرعزم ہے: بلاول بھٹو زرداری

حکومتِ سندھ کی جانب سے 20 لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے موسمیاتی اثرات سے محفوظ گھروں کی تعمیر دنیا کے لیے قابل تقلید مثال ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ یقین محکم ہے کہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی ترقی، ترقی نہیں: بلاول بھٹو زرداری

ماحولیات کا تحفظ ہر ملک، ہر جماعت، ہر ادارے اور ہر فرد کی ذمیداری ہے: بلاول بھٹو زرداری

آئیے، اس کرہِ ارض کو بچانے کے لیے ہاتھ ملائیں، جو ہم سب کا اور ہماری آنے والی نسلوں کا واحد گھر ہے: بلاول بھٹو زرداری

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles