اسٹریچر پر میّت پڑی ہے۔

اسٹریچر پر میّت پڑی ہے۔

اسٹریچر پر میّت پڑی ہے۔

در حقیقت

ابوولید خاں نائب صدر ضلع سیالکوٹ پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل آفیشل گروپ

اسٹریچر پر میّت پڑی ہے۔
اور فرش پر دسترخوان بچھا ہے،
یہ دنیا ہے یہ یونہی چلتی رہیگی ،
یہاں کوئی آپ کا انتظار نہیں کرے گا،
تیری تدفین کا بھی نہیں تیرے جانے پر کوئی کھانا نہیں چھوڑے گا، تیرے نہ ہونے پر کوئی جینا ترک نہیں کرے گا لہذا اپنے یہاں اپنے وہاں کیلئے عمل کیجیے.
آپکو کیا لگتا ہے
آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے ؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑائیاں ہی ختم نہیں ہوتیں؟؟ یہ دوست آپکے لیے فاتحہ پڑھیں گے ؟؟جو آج دین پہ آنے کی وجہ سے آپکا مذاق اڑاتے ہیں۔۔

یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں

اے غافل بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گیۓ ہیں قیامت قریب ہے

یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد تجھے کون یاد رکھے گا

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے
اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles