نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال پہنچ گئے

نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال پہنچ گئے

نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال پہنچ گئے

‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف میو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی بلاک پہنچ گئے۔

وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف نے چائلڈ ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف نے ٹرائیج ایریا میں مریض بچوں کے والدین سے بات چیت کی۔

سٹیپ ڈاؤن ایریا، نرسنگ روم، نیو نیٹل بلاک فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو چائلڈ لائف فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام ایمرجنسی بلاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی ایڈمنسٹریٹر بشریٰ عباس نے مریض کے داخلے، تشخیص اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کی والدین سے بات چیت، تجاویز سنیں

وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے میو ایمرجنسی وارڈ کے وزٹ کے فورا بعد میٹنگ طلب کرلی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب بھر میں چائلڈ ایمرجنسی کی بہتری کے لیے اجلاس

پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈی رات دس بجے تک کرنے کی تجویز کا جائزہ

ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او احسن ربانی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی

پنجاب کے کسی بچے کو کوالٹی ایمرجنسی سے 30 منٹ سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہیے۔ بریفنگ

ہر چائلڈ ایمرجنسی میں تیز ترین آٹو میشن سسٹم سے مریض بچے کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ بریفنگ

پنجاب بھر میں 153 ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں ٹیلی میڈیسن پروگرام فنکشنل ہوچکا ہے۔ بریفنگ

کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ بریفنگ

پنجاب کے 18 ہسپتالوں میں جدید ترین چائلڈ ایمرجنسی بلاک قائم ہوں گے۔ بریفنگ

سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں ورک ایتھکس کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ مریم نوازشریف

ہسپتالوں خاص طور پر ایمرجنسی میں مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔مریم نوازشریف

سابق دور حکومت میں ہیلتھ سیکٹر کی تباہی میں کسر نہیں چھوڑی گئی۔ مریم نوازشریف

بہترین علاج ہر غریب آدمی کا حق ہے۔ محمد نوازشریف

ماضی میں پرائیویٹائزیشن نہ ہوتی تو آج ہر شعبے میں انڈیا سے آگے ہوتے۔ مریم نوازشریف

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیرِ اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، ڈاکٹر محمود ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles