امریکہ نے اسرائیل کو گولا بارود کی ترسیل روک دی
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو گولا بارود کی ترسیل روک دی ہے تفصیلات کے مطابق امریکہ اسرائیل کو گولہ بارود سپلائی کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سر فہرست تھا جبکہ گزشتہ روز امریکہ نے اسرائیل کو سب سے بڑی وارننگ دیتے ہوئے گولا اور بارود کی فراہمی کو روک دیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اب تک کی یہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو سب سے بڑی وارننگ دی گئی ہے آج تک امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اتنا سخت موقف نہیں اپنایا گیا ۔
گولا بارود کی فراہمی کو روکنے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ رفح پر حملہ ہے امریکہ کی حکومت نے رفح پر حملے کی شدید مذمت کی تھی اور رفح پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کو کئی بار سمجھایا تھا۔
لیکن ان تمام باتوں کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کے حکم پر دو روز قبل رفح پر بمباری کی گئی اور رفح کے ایک حصے کو خالی کروا کر فوجی حملہ کر دیا گیا ہے۔