ترکی اسرائیل کے ساتھ لڑنے کو تیار
ترکی اسرائیل کے ساتھ لڑنے کو تیار ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق آج ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر حال میں اسرائیل کو روکنا چاہیے، وہ بطور قوت ہو یا امن کے ساتھ لیکن مد یہ ہے کہ ہمیں ہر حال میں اسرائیل کو روکنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور تعلقات کے منقطعی کی وجہ اسرائیل کا غزہ میں ظلم ہے۔ جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی منقطی تب تک رہے گی جب تک اسرائیل غزہ کی جانب سے شرائط کو قبول نہیں کر لیتا اور غزہ کا مکمل طور پر آزاد نہیں کر دیتا۔
اسرائیلی عوام میں بھی ترکی کے حوالے سے کچھ اچھے تاثرات نہیں پائے جا رہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے دنوں ایک ترک سیاح نے اسرائیلی فوجی پر چاکو کے ساتھ حملہ کیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے اس ترک سیاح کو موقع پر ہی مار دیا تھا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسرائیلی عوام نے لکھا تھا کہ یہ تحفہ ترکی کے صدر کے لیے ہے۔
آج ترکی کے وزیر خارجہ نے بیان دیتے ہوئے دنیا کو چونکا دیا ہے کیونکہ ان کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ ترکی لڑنے کے لیے تیار ہے کیونکہ انہوں نے اپنا دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کو ہر حال میں روکنا چاہیے چاہے وہ راستہ امن کا ہو یا پھر طاقت کا۔