سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرے
امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اس وقت تک کوئی دفاعی معاہدہ نہیں کرے گا، جب تک سعودی عرب اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان,اگر سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے تو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا جا سکتا ہے اور اگر سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا تو تب تک سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ نہیں کیا جا سکتا جب تک سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہ کر لے ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے اس بیان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر سعودی عرب کے ساتھ امریکہ دفاعی معاہدے کرتا ہے اور سعودی عرب کو جدید اسلحہ فراہم کرتا ہے تو ہو سکتا ہے مستقبل میں سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معاملات مزید خراب ہونے پر اسرائیل کے ساتھ لڑائی شروع کر دے جس میں امریکی اسلحہ استعمال ہوگا اور امریکہ ہرگز نہیں چاہتا کہ اس کا اسلحہ اس کے اتحادی کے خلاف استعمال ہو۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکہ سمیت دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اس لپٹ میں امریکہ بھی شدید متاثر ہوا ہے امریکہ میں اس وقت عوام حکمرانوں سے جواب طلب کر رہی ہے کہ انہوں نے فلسطین کی مظلوم عوام کی مدد کیوں نہیں کی۔
فلسطین کی مظلوم عوام کا اثر بین الاقوامی سیاست پر براہ راست ہوا ہے اس کی سب سے بڑی مثال برطانیہ کے بلدیاتی الیکشنوں میں دیکھنے کو ملی ہے جہاں پر درجن کے قریب میئر مسلمان منتخب ہوئے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اور اسرائیل کی حامی جماعت کو شکست فاش ہوئی ہے۔
ایسے ہی اس مقام پر امریکہ کی جانب سے بیان دیا جانا،مستقبل قریب میں آنے والے الیکشنز کو متاثر کر سکتا ہے۔