سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کی پھر بے حرمتی
سویڈن کے شہر مالمو میں قران پاک کی پھر بے حرمتی کی گئی تفصیلات کے مطابق آج پولیس کی حفاظت میں ایک عورت اور ایک مرد نے باقاعدہ طور پر قران پاک کو جلایا اپنے ہاتھ میں صلیب لے کر لوگوں کو اسلام کے خلاف اکساتے رہے۔
آج سویڈن کے شہر مالمو میں قران پاک اور فلسطین کے جھنڈے کی حرمتی کی گئی۔پہلے قران پاک کو جلایا گیا اور اس کے بعد فلسطین کے جھنڈے کو جلایا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قران کو جلانے والی خاتون اپنے گلے میں صلیب کا ہار پہنے ہوئے تھی اور اپنے ہاتھ میں بھی ایک لکڑی کی صلیب کو اٹھائے ہوئے تھی جبکہ سیاہ لباس میں یہ خاتون صلیب ہاتھ میں لہرا لہرا کر قران پاک کی بے حرمتی کرتی رہی۔
یہ کام کرتے ہوئے سویڈن کی پولیس نے باقاعدہ طور پر سیکیورٹی فراہم کی۔جبکہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سویڈن کے حکام نے کہا ہے کہ یہ سویڈن کے قانون میں موجود ہے کہ کوئی بھی ایسا کام فریڈم آف ایکسپریشن کے نام پر کر سکتا ہے۔
اس وقت مسلمانوں میں اس خبر کو سن کر شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ اسلام کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔سویڈن کے اندر موجود طاغوتی طاقت مسلمانوں سے مجبوری میں کوئی بھی غلط قدم اٹھوانا چاہتی ہے جس سے اسلام کی بدنامی ہو اور مسلمانوں پر سویڈن اور یورپ کی زمین کو تنگ کر دیا جائے۔
کچھ مسلمان ایکٹیوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی پروڈکٹ کی طرح سویڈن کی پروڈکٹ اور سویڈن کی معیشت کے ساتھ بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ سویڈن میں گستاخی کی جا چکی ہے سویڈن میں ایک دفعہ عراقی نژاد نے قران پاک کو جلایا تھا جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید و غم غصہ پایا گیا تھا اس کے بعد ایک دفعہ سویڈن حکام کی سیکیورٹی میں ہی دوبارہ سے بے حرمتی کی کوشش کی گئی جب کہ مسلمان مظاہرین نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔