ہرات 43 ارب افغانی کی لاگت سے 5 منصوبوں کا افتتاح
صوبہ ہرات کے دورے کے دوران نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملاعبد الغنی برادر نےتقریباً 43 ارب افغانی مالیت کے پانچ بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں میں ایتوک فارما، افغان میڈیسن ڈرگ مینوفیکچرنگ فیکٹری، شمس کولا نان الکوحل بیوریج فیکٹری، پاشدان ڈیم اور ہرات غور سڑک کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے گئے۔
معلومات کے مطابق، ایٹوک فارما میں 720 ملین افغانی، افغان میڈیسن فارماسیوٹیکل فیکٹری میں 1 ارب 150 ملین افغانی اور شمس کولا نان الکوحل بیوریجز کمپنی میں 600 ملین افغانی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 117 ملین ڈالر کی لاگت سے پاشدان ڈیم ، اور ہرات -غور سڑک کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے مذکورہ منصوبوں میں سے کچھ مکمل ، جبکہ کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن کی کل مالیت 43 بلین افغانی ہے۔
جب کہ اس کے علاوہ کابل میں بھی کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں افغانستان اس وقت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہونے جا رہا ہے افغانستان میں اس وقت کئی بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔