اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان

اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان

اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان

ایکٹوسٹس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کمیٹی کو بتایا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک نفسیاتی علاج و معالجہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے 50 صہیونی آبادکاروں نے اب تک خودکشیاں کر لی ہیں۔جبکہ فوج کے اعلی عہدے داروں نے حکومت کو بتلاتے ہوئے کہا کہ فوج میں اب تک چھٹی کی درخواست کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جبکہ ڈیوٹی پر مامور فوجی نوجوانوں میں خود کشی میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔خودکشی کرنے والے لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے۔ جو چھٹی کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ لیکن درخواست منظور نہیں ہوتی۔

صہیونی فوجیوں کی خودکشیاں بالکل الگ ہیں۔ غزہ میں آن فیلڈ خودکشیوں کی بہت سی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیاں اور صیہونی آباد کاروں کی خودکشیوں کے علیحدہ علیحدہ نمبرز بتائے گئے ہیں جبکہ باقاعدہ طور پر ابھی تک اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی بس مقامی سطح پر غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیاں سامنے آئی ہیں۔ لیکن حکومت یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کا باقاعدہ طور پر اعلان یا کوئی نمبر نہیں بتایا گیا۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ اب تک کتنے فوجی خودکشیاں کر چکے ہیں۔ جبکہ آبادکاروں کے حوالے سے نمبرز آ چکے ہیں۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles