میکڈونلڈ نے بائیکاٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

میکڈونلڈ نے بائیکاٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

میکڈونلڈ نے بائیکاٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

میکڈونلڈ نے بائیکاٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔اسرائیل فلسطین جنگ میں میکڈونلڈ کی ایک فرنچائز جو کہ اسرائیل میں موجود تھی اس نے اسرائیلی فوجیوں کو مفت میں کھانا دیا تھا جو کہ ایک یہودی کمپنی کی ملکیت میں تھی جب اس خبر کا سوشل میڈیا پر پتہ چلا تو میںکڈونلڈ کو بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی گئی اور میک ڈونلڈ پر یہ بھی الزامات تھے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے اور ان کو مفت کھانا بھی تقسیم کر رہا ہے۔

جس وجہ سے سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی ایک بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا جو چلتے چلتے پوری دنیا میں پھیل گئی اور مسلمان ممالک نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا اور میکڈونلڈ کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان اور اس کے ساتھ ساتھ کئی مسلمان ممالک میں کئی فرنچائزز کو میکڈونلڈ کو بند کرنا پڑا کیونکہ ان کی سیل اتنی کم ہو گئی تھی کہ وہ فرنچائزز نقصان میں چلنے لگ گئی تھیں۔

یہ بائیکاٹ مہم ابھی تک تھم نہیں سکی اور میکڈونلڈ کو مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر مسلم ممالک اس میں سر فہرست ہیں جبکہ اس میں غیر مسلم ممالک کے لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

میکڈونلڈ کی اسرائیل میں فرنچائز ایک اسرائیلی کمپنی کے حوالے ہے جو پورے اسرائیل میں میکڈونلڈ کی فرنچائزز کو سنبھالتی ہے اور سرمایہ کاری کر رکھی ہے اب میکڈونلڈ نے اپنی فروخت کی ریکارڈ کمی کے بعد اسرائیلی کمپنی سے فرنچائز واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی اپنی سہ ماہی فروخت بھی مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنی فرنچائز رائٹس واپس لیں گے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles