پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی ریکارڈ برامد
پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی ریکارڈ برآمد اس وقت چینی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی ریکارڈ برآمد ہوئی ہے جس میں پاکستان نے تقریبا سو ملین ڈالر کی یارن چین کو برآمد کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دفعہ پاکستان کو بہت بہترین پیداوار ہوئی ہے جس سے کاٹن یارن اچھی کوالٹی کے زیادہ مقدار میں بنائے گئے ہیں ان کو پاکستان نے دنیا بھر میں برآمد کیا ہے جس میں ایک بہت بڑا نام چین کا بھی ہے کیونکہ چین کو پاکستان نے 100 ملین ڈالر کی یارن ایکسپورٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کاٹن ٹیکسٹائل پاکستان کی سب سے بڑی برآمدات میں سے ایک ہے پاکستان کی کاٹن مصنوعات کی کوالٹی دنیا بھر میں مانی جاتی ہے اس لیے بہت بڑے بڑے برانڈز بھی پاکستان میں اپنی مصنوعات کی تیاری کرواتے ہیں جبکہ پاکستان یارن کی بھی برآمدات کر رہا ہے جس میں پاکستان بنگلہ دیش کو بھی براہ راست کاٹن یارن کی برآمدات کرتا ہے۔