پی سی بی چیئرمین کی کاکول اکیڈمی میں شاہین آفریدی سے ملاقات

پی سی بی چیئرمین کی کاکول اکیڈمی میں شاہین آفریدی سے ملاقات

پی سی بی چیئرمین کی کاکول اکیڈمی میں شاہین آفریدی سے ملاقات

پی سی بی چیئرمین کی کاکول اکیڈمی میں شاہین آفریدی سے ملاقات ہوئی تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کاکول اکیڈمی میں جہاں اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی فٹنس ٹریننگ کر رہی ہے وہاں محسن نقوی کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

سوشل میڈیا پر متنازع خبروں کی تردید کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرے لیے بابراعظم کی کپتانی میں کھیلنا کسی اعزازسے کم نہیں ہے اور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا ہوں اور اس کو میں کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتا بابر میرے لیے سینیئر ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں اور ان کی کپتانی میں دوبارہ سے کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

جبکہ بابرعظم کی وائٹ بال کرکٹ میں بھی بطور کپتان واپسی ہو گئی ہے سلیکشن ٹیم کی تکمیل نو سے ایک دن قبل بابرعظم کو کپتان بنایا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بطور ایک ٹیم ممبر ہونے کے میرا فرض بنتا ہے کہ میں اپنے کپتان کی حمایت کروں لہذا مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

لیکن میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹا دینے پر سخت ناراض ہیں۔جب کہ پی سی بی کی جانب سے شاہین شاہ افریدی کی جگہ دیے جانے والے بیان کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پی سی بی چیئرمین کو اس کی وضاحت دیں گے۔

پی سی بی چیئرمین نے کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے جذبے اور لگن کی تعریف کی اور پاکستان آرمی کا فٹنس کیمپ کے اہتمام کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے اہتمام کیے جانے پر پاکستانی عوام اس کا نتیجہ کرکٹ چیمپین ٹرافی میں دیکھے گی۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles