Warning: Undefined array key "accepted_args" in /home/u968055054/domains/tddurdu.com/public_html/wp-includes/class-wp-hook.php on line 441
پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار - tddurdu.com

پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار

پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار

پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار

پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار ہو گیا

اس خبر کا انتظار 24 کروڑ عوام کئی عرصے سے کر رہی تھی کہ کس کی محنت رنگ لائیں گی اور پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں بھی اپنا نام بنائے گا۔

یہ انتظار اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ پاکستان اسی سال چاند کے گرد اپنا سیٹلائٹ بھیج رہا ہے جو ایک نہایت ہی خوش آئند خبر ہے۔

پاکستان اس سیٹلائٹ کے کامیابی کے بعد دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا جو چاند کے گرد اپنا سیٹلائٹ بھیجے گا۔

اس سیٹلائٹ کا مقصد چاند کی سطح پر برف اور پانی کی تلاش ہے جس کو لونر سپیس کہا جاتا ہے یہ سیٹلائٹ لونر سپیس پر جا کر برف اور پانی کی تلاش کرے گی۔

یہ مشن سپارکو اور چائنہ کی کمپنی کا مشن ہوگا جس کو آئی ایس ٹی یعنی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ڈیزائن کرے گی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ہی اس سیٹلائٹ کے تمام تر لوازمات اور ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔یہ ایک بہترین اور ریموٹ سینسنگ کے ساتھ ساتھ ایک ہائی ریزولیشن تصاویر سینڈ کرنے والی سیٹلائٹ ہوگی۔

اس سیٹلائٹ کو باقاعدہ طور پر چاند کے مدار میں بھیجا جائے گا جہاں سے یہ تصویریں بھیجے گی۔

یہ سیٹلائٹ پاکستان کی سپیس ٹیکنالوجی میں ایک انقلاب برپا کر دینے والی ہے کیونکہ یہ پاکستان کو بہت پستی سے کھینچ کر دنیا کے چھ بڑے ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گی۔

پاکستان اور چین کا یہ اشتراک پاکستان اور چین کے رشتے کو ایک نئی بلندی پر لے کے جائے گا جس میں باقی ٹیکنالوجیز کے بانٹنے کے ساتھ ساتھ خلائی ٹیکنالوجی بھی شامل ہو جائے گی خلائی ٹیکنالوجی ایک مارکیٹ ہے یا آسان الفاظ میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ خلا ایک مارکیٹ ہے جس کا حجم تقریبا ایک ٹرلین ڈالر ہے۔

مشن جون جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles