پی سی بی نے عماد وسیم سے رابطہ کر لیا
پی سی بی نے عماد وسیم سے رابطہ کر لیا عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 میں بہت ہی اعلی کارکردگی دکھائی ہے۔پی ایس ایل کے ایک میچ میں عماد وسیم نے پانچ وکٹیں بھی لی ہیں۔
ایک سال پہلے نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلنے والے عماد وسیم ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔لیکن ریٹائرمنٹ لیتے وقت عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ میں لچک رکھی تھی اور کہا تھا کہ اگر ان کو کوئی بہتر آپشن نظر آئے تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ مضبوط ترین خبر ہے کہ عماد وسیم صبح اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ پی سی بی نے رابطہ کیا اور انہیں دوبارہ ٹیم میں آنے کے لیے مدعو کیا اور انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کا فاصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو شاہین شاہ آفریدی نے بھی کال کی اور انہیں کہا کہ وہ پاکستان کے قومی کیمپ کا حصہ بنے اور پاکستان کی مستقبل کی سیریز میں میچ کھیلیں۔
عماد وسیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ مجھے صرف ایک سیریز میں کھلایا جائے گا اور اس کے بعد پھر مجھے ٹیم سے باہر بیٹھنا پڑے گا اس لیے میں ایک بہتر اور جاندار فیصلے کی انتظار کر رہا ہوں
ٹیم کو مجھے پہلے اعتماد میں لینا ہوگا اس لیے میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان قومی کرکٹ کا دوبارہ سے حصہ بنوں گا
اگر پاکستان کرکٹ بورڈ میرے تمام تحفظات کو دور کر کے مجھے اعتماد میں لیتا ہے تو میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں۔
عماد وسیم کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر مدعو کیا گیا تھا عماد وسیم نے تمام خیالات کا اظہار ملاقات کے بعد کیا۔
پی ایس ایل نو میں عماد وسیم کی کارگردگی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو تیسرا ٹائٹل جتوانے میں بہت مدد کیا ۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے دعوت قبول کر لی ہے اور صرف وہ اپنے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ جلد ہی محسن نقوی اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کریں گے۔
مزید ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ان کی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کرنے کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔
عماد وسیم کو صرف ایک ہی خدشہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو صرف ایک سیریز کھلانے کے لیے ٹیم میں واپسی لایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مضبوط ترین خبر ہے کہ عماد وسیم صبح اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے