کوریا کی کمپنی کیا 2025 میں جدید ترین سستی کار لانچ کر رہی ہے
کوریا کی کمپنی کیا 2025 میں جدید ترین سستی کار لانچ کر رہی ہے یہ کار سیڈان کار ہوگی اور جدید ترین کار ہوگی۔کمپنی نے ماڈرنائزیشن کی طرف خیال کرتے ہوئے گاڑی کی شکل کو بہت بہترین انداز سے تخلیق کیا ہے۔
اس گاڑی کی قیمت 22 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر ہو سکتی ہے۔اپنے مقابلے کی کاروں میں یہ گاڑی نہایت ہی سستی تصور کی جائے گی۔
تصویریں ملاحظہ فرمائیں
ایگزیکٹو نائب صدر اور کیا kia کے گلوبل ڈیزائن کے سربراہ کریم حبیب کہتے ہیں کہ ،
K 4 کو ہر حوالے سے بہترین گاڑی کے طور پر متعارف کروایا جائے گا اس کی صورت بہترین ڈیزائن پر بنائی گئی ہے۔گاڑی کے چھوٹے چھوٹے پہلوؤں کو بہت ہی ماہرانہ انداز کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے اور نظر ثانی کے لیے پوری ماہرین کی ایک ٹیم نے گاڑی کا جائزہ لیا۔
گاڑی کا ہر پہلو دوسرے پہلو کے درمیان برانڈ اور ڈیزائن کے درمیان تعلق مضبوط ترین بناتا ہے۔
گاڑی میں L شیپ لائٹوں کا استعمال کیا گیا ہے جو گاڑی کے DRL ڈیزائن کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اور گاڑی کو حسین بناتا ہے۔
گاڑی کی بیک لائٹوں کی بات کی جائے تو گاڑی کی بیک لائٹیں ٹیل لیمپ کے ڈیزائن کے ساتھ کار کے پچھلے حصے کی طرف جاتی ہے جو کہ گاڑی کے عقبی ڈیزائن کو ترچھا بناتی ہے۔جو کہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت نظر آتا ہے۔
گاڑی کے انٹیریئر پر تھوڑی سی نظر دوڑائی جائے تو گاڑی آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جس میں ایک بڑے سائز کی ایل سی ڈی نصب ہے جس کے اندر ہی میٹر متصل ہے۔
گاڑی کا میٹر جدید ترین تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل بنایا گیا ہے اور گاڑی کا اسٹیرنگ ویل جدت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گاڑی کا اسٹیرنگ کئی قسم کی معلومات سے مزین ہے جس میں موسیقی کا ٹولز کال سننے اور کاٹنے کے ٹولز اور آواز کو بڑھانے اور کم کرنے کے ٹولز بھی شامل ہیں۔
آٹو موبائل انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق یہ گاڑی اپنی قیمت اور اپنے مقابلے میں ایک بہترین گاڑی ہونے والی ہے۔