سنائپر ابو تحسین جس نے 384 لوگ مارے
سنائپر ابو تحسین جس نے 384 لوگ مارے
ایک عراقی تجربہ کار سنائپر ابو تحسین الصالحی کی ایک تصویر جسے عراقی خانہ جنگی کے دوران داعش کے 384 سے زیادہ ارکان کو ہلاک کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے، جسے "ہاک آئی” کا لقب ملا ہے
ابو تحسین نے یہ 384 لوگ محض چار سال کے عرصے یعنی کہ 2013 سے 2017 کے درمیان مارے ہیں جب عراق میں خانہ جنگی تھی اور داعش بہت بڑی سطح پر علاقوں پر قبضہ کر چکا تھا۔
تحسین کو الشیخ سنائیپر بھی کہا جاتا ہے یعنی کہ سنائیپروں کا شیخ یا سردار کہا جاتا ہے۔
عراقی فوج ابو تحسین کی بہت قدر کرتی تھی جس کی وجہ ابو تحسین کی دلیری اور ماہرانہ کارکردگی تھی۔30 ستمبر 2017 کو ابو تحسین ایک لڑائی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
عراق کی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ لڑائی کے دوران دونوں طرف سے لڑائی جاری تھی جس میں ایک گولی آ کر ابو تحسین کو لگی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔
عراق میں اور عراق کی فوج میں ابو تحسین کو اج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور لوگ دلیری کے طور پر محاورةً ابو تحسین کا نام دہراتے رہتے ہیں۔\