حماس کا دوسرا بڑا لیڈر ہلاک :امریکہ
حماس کا دوسرا بڑا لیڈر ہلاکوائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر کے روز تصدیق کی کہ حماس کے نمبر۔ 2 فوجی رہنما مروان عیسیٰ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔
مزید بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ رفح پر قبضہ ایک غلط پیش قدمی غلط حکمت عملی اور ایک بہت بڑی غلطی ہوگا۔
ایک اعلی سطح اجلاس میں امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ اس کھیل کو ختم کریں۔
جبکہ مروان عیسی کی ہلاکت کو اسرائیل اور امریکہ اب تک کی جنگ کی سب سے بڑی کامیابی کہہ رہا ہے کیونکہ جب سے جنگ شروع ہوئی ہے تب سے لے کر اب تک کسی بھی بڑی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔مروان عیسی حماس کے ملٹری گروپ میں دوسرے نمبر کے اعلی پائے کے کمانڈر تھے۔
جبکہ صدر بائیڈن نے فلسطین میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد ان پر قابو پائیں اور جنگ کو ختم کرنے والی جانب جائیں۔
اس حوالے سے امریکی سینٹر نے پچھلے دنوں اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسرائیلی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل میں دوبارہ الیکشن کروائیں کیونکہ اسرائیلی صدر جنگی جرائم کا مرتکب ہے اور وہ سرحد پار یعنی فلسطین میں بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہے
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس بیان کو غیر سنجیدہ بیان کہا اور کہا کہ وہ اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔کیونکہ جنگ اسرائیلی عوام کی اکثریتی رائے کے مطابق ہے اور میں اسرائیل کی اکثریتی رائے کے ساتھ ہوں اور اگر سینیٹر میرے خلاف ہیں تو وہ اسرائیل کی اکثریتی رائے کے خلاف ہیں۔