پاکستان اگلے سال چیمپین ٹرافی کی میزبانی ہر صورت کرے گا
محسن نقوی نے تصدیق کی کہ پاکستان اگلے سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی کہ پاکستان اگلے سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قوم کو یقین دلایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں ہوگی۔ ان کے بیانات دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کی تکمیل کے بعد سامنے آئے۔
نقوی نے کہا، "پی سی بی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا منتظر ہے جو پاکستان کے لیے اپنی سرزمین پر ٹاپ آٹھ ٹیموں کی میزبانی کرنے کے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔”
بھارت کی ٹیم کے آنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بھارت پہلے بھی پاکستان نہیں آیا لیکن اس دفعہ بھارت کا آنا یا نہ آنا ابھی بھی ایک سوال ہے۔