کامیابی اور حاصل کی نفسیات
کامیابی اور حاصل کی نفسیات
کامیابی اور حاصل کی نفسیات کے حوالے سے جیک کین فیلڈ نے بہت بہترین الفاظ میں اس کی وضاحت کی ہے جو ذیل میں درج ہے
” جو چیز آپ نہیں چاہتے اس پر توجہ مرکوز کرنے سے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ یہی چیز آپ پر فرق واضح کرتی ہے تاکہ آپ اس کا متضاد عمل میں لائیں اور یہ کہیں کہ میں یہی چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اپ جتنا زیادہ اس چیز کے متعلق بات کریں گے جسے آپ ناپسند کرتے ہیں
یا پھر اس بارے میں بات کریں گے کہ یہ کس قدر بری ہے اور پھر اس کے متعلق ہر وقت مطالعہ کرتے رہنا اور پھر یہ کہنا کہ یہ کس قدر ناگوار ہے تو آپ اپنے لیے مزید ناگوار حالات پیدا کر رہے ہیں”
آپ منفی چیز پر توجہ دے کر دنیا کی مدد نہیں کر سکتے جب آپ دنیا کی منفیت پر توجہ دیتے ہیں تو آپ نہ صرف اس کی شدت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ آپ اپنی زندگی میں مزید منفیت بھی لے ائیں گے۔
جب کسی ایسی چیز کی تصویر سامنے آ جاتی ہے جو آپ نہیں چاہتے تو یہ آپ کے لیے اشارہ ہے کہ آپ اپنی سوچ تبدیل کریں اور ایک نیا سگنل دیں اگر یہ پوری دنیا کا معاملہ ہے تب بھی آپ کمزور نہیں ہے آپ کے پاس بہت طاقت ہے ہر شخص پر پرمسرت انداز میں توجہ دیں کھانے کی فراوانی پر توجہ دیں
اپنی ان تمام تر سوچوں کا مرکز اس چیز کو بنا لیں جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں آپ اس پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے جو کچھ آپ کے ارد گرد ہو رہا ہے محبت اور خوشی کے احساسات کا مظاہرہ کر کے دنیا کو بہت کچھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔