نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورے کا اعلان ہو گیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورے کا اعلان ہو گیا
نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں پانچ ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آئے گی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 18، 20 اور 21 اپریل کو تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 اور 27 اپریل کو باقی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا
پانچوں میچ شام 7 بجے پاکستانی وقت پر شروع ہوں گے۔ ٹکٹ مناسب نرخوں پر مقرر کیے جائیں گے اور مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کا پچھلے 17 مہینوں میں پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہے