رفیق میموریل سکول کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

رفیق میموریل سکول کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

رفیق میموریل سکول کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

جڑانوالہ (نامہ نگار) رفیق میموریل سکول چک نمبر 55 گ ب ، نے ڈینگی کے خلاف جامع مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد طلباء، اساتذہ، والدین اور مقامی کمیونٹی کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

آر ایم ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد خالد رفیق نے اس موقع پر سکول ایڈمن ٹیم ، کوآرڈینیٹر ، کور کمیٹی ٹیم ممبرز اور دیگر اساتذہ سے اس مہم کی اہمیت کو روشناس کراتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھر کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہم سب کو ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے سکھائیں اور ماحول کو صاف رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیں ۔
چوہدری محمد خالد رفیق نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت رفیق میموریل سکول میں آگاہی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی ، جن میں اساتذہ اور ماہرین ، طلباء اور والدین کو ڈینگی کے اسباب، علامات اور بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالیں گے ۔

حالیہ دنوں میں سکول کے اندر اور اس کے اطراف میں صفائی کی خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ پانی کے کھڑے ہونے والے مقامات کی نشاندہی اور انہیں ختم کیا جا سکے۔

مزید برآں، طلباء کے مابین پوسٹر مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جس کا موضوع ڈینگی سے بچاؤ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین اور مقامی کمیونٹی کو ڈینگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا ئیں گے ۔
طلباء کو مختلف مقامات پر لے جا کر ڈینگی کے خلاف کی جانے والی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کرایا جائے گا۔
رفیق میموریل سکول کی انتظامیہ کو امید ہے کہ اس مہم سے نہ صرف سکول کے احاطے میں بلکہ آس پاس کی کمیونٹی میں بھی ڈینگی کے خلاف آگاہی میں اضافہ ہوگا اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے گا۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles