PTI کا سوشل میڈیا بھی ختم شُد ہونا شروع

PTI کا سوشل میڈیا بھی ختم شُد ہونا شروع

PTI کا سوشل میڈیا بھی ختم شُد ہونا شروع

پی ٹی آئی سوشل میڈیا میں پھوٹ اور ٹوٹ پھوٹ کا سنگین مرحلہ۔

گزشتہ روز FIA پیشی میں بیرسٹر گوہر صاحب اور رؤف حسن صاحب نے بیان دیا کہ 1971/مجیب موازنے کی متنازعہ ٹویٹ کے ذمہ دار اظہر مشوانی اور جبران الیاس ہیں۔ گویا بظاہر انہوں نے عمران خان کی مرضی کے بغیر یہ ٹویٹس کیں جو ابھی بھی موجود ہیں، ڈیلیٹ نہیں ہوئیں۔

PTI کے چئیرمین اور مرکزی ترجمان کے اس بیان کے بعد اظہر مشوانی سے تفتیش کیلئے ٹیم ان کے گھر گئی۔ وہ خود غیرموجود تھے، ان کے بھائیوں سے پوچھ گچھ ہوئی۔ PTI کے مطابق اظہر مشوانی کے بھائی حراست میں لے لیے گئے۔ فی الحال آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اظہر مشوانی کو چاہئیے کہ شاملِ تفتیش ہوں اور قانون کا سامنا کریں کیونکہ PTI کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی ترجمان نے ان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اسی طرح جبران الیاس کو بھی چاہئیے کہ پاکستان آئیں اور قانون کے سامنے شاملِ تفتیش ہوں کیونکہ ان کا نام بھی ذمہ دار قرار دیا ہے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن صاحبان نے۔

رؤف حسن نے یہ بیان بھی دیا کہ وہ PTI کی موجودہ سوشل میڈیا پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے جو ریاست مخالف اور اشتعال انگیز ہے اور اس کو تبدیل کریں گے۔ صحیح بات ہے۔

لیکن خبر یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا اس طرح سے چلانے میں بشری بی بی بھی اپنا اثرورسوخ دیگر ذرائع سے آج تک استعمال کر رہی ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ ان کی بہن مریم وٹو، رؤف حسن کے اس مناسب بیان کے خلاف سامنے آ گئیں اور کھل کر مخالفت کر دی ۔

غریدہ فاروقی

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles