داستان آزادی
قلم ابوولید خاں سیالکوٹ
ایسے ملی تھی آزادی ایک اندازے کے مطابق 1947 میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی تھی ہندوستان کی تقسیم کے بعد نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کم و پیش ایک کروڑ 40 لاکھ تھی جن میں 80 لاکھ وہ لوگ تھے جو ہندوستان سے پاکستان آئے تھے اور 60 لاکھ ہندو اور سکھ پاکستان سے بھارت گے تھے اس دوران 10 لاکھ سے زیادہ مردوں عورتوں بچوں بوڑھوں کو شہید کیا گیا تھا لاکھوں زخمی اور لاکھوں عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے
ڈیڑھ لاکھ کے قریب لڑکیاں اور عورتیں اغوا کر لی گئی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ سے محروم 70 سے 80 کے قریب لوگ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ہونے راستے میں اپنے پیاروں کو گنواتے، کٹتے ہوئے خالی ہاتھ پاکستان آئے تب جا کر پاکستان بنا لیکن آج ہم جھنڈے لگا کر باجے بجا کر اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل اور گاڑیوں سانڈ لگا کر اپنے ہی ہم وطنوں کا سکھ چین برباد کر کے آزادی مناتے ہیں اور نا صرف اتنا ریس لگانا ون ویلنگ کرنا ہوائی فائرنگ اور اسی طرح کے بہت سے غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر مناسب کام جس سے خود ہماری اور ہمارے ارد گرد کے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے کرتے ہیں آزاد لاکھوں جانو کی قربانی کے ملی ہے آزادی
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد