‏چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک ( EXIM BANK) کے چیئرمین کی وزیرِاعظم سے ملاقات

‏چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک ( EXIM BANK) کے چیئرمین کی وزیرِاعظم سے ملاقات

‏چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک ( EXIM BANK) کے چیئرمین کی وزیرِاعظم سے ملاقات

جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ چیئرمین چائینہ ایگزم بینک کی گفتگو

پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لیے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ چیئرمین چائینہ ایگزم بینک

چائینہ ایگزم بینک کی سابقہ چیئر پرسن ہو زیاولیان (Hu Xiaolian) نے محمد شہباز شریف کے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے دور میں ان کے زیرِ نگرانی تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہباز اسپیڈ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

حکومتِ پاکستان گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیرِاعظم

چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیرِاعظم

مین ریلوے لائین 1 کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے۔ وزیرِاعظم

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ وزیرِاعظم

پاکستان اپنی زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائیدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چائینہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک (سی ای ایکس آئی ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر وو فلن نے آج بئیجنگ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے حکومتِ پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا تاکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو راغب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں کیونکہ غذائی شعبے میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور پبلک ڈیبٹ کو مزید پائیدار سطح پر لایا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے پاکستان کی صنعتوں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی جدید کاری کے لیے ایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پاک چین مشترکہ منصوبے کے منصوبوں اور تجارتی فنانسنگ میں چینی ایگزم بینک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔

ایگزم بینک کے چیئرمین نے وزیرِاعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لیے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سی پیک فیز II کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کے اہم کردار اور چائینہ ایگزم بینک کی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور "مشترکہ خوشحالی” کے تصور کے تحت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وفاقی وزیرِ پاور اویس احمد خان لغاری اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles