پاک فوج کی بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں
اگست 2021 میں افغان طالبان کا افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر جاگ اٹھی، اور دور حاضر کے خوارج تحریک طالبان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر دہشت گرد حملے تیز کر دیے
جس کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان نے موثر حکمت عملی اپنائی
اس حکمت عملی کے تحت، رواں سال پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے افواج پاکستان نے مربوط اور منظم انداز میں مختلف آپریشنز کیے
3 جنوری 2024 سے 31 مئی 2024 تک پاک فوج نے بلوچستان میں خوارج کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 66 دہشت گردوں کو بے اثر، 27 کو زخمی جبکہ 4 کو زندہ گرفتار کر لیا