سیالکوٹ: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر سب انسپکٹر نصیر احمد کے اعزاز میں پرُوقار تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر سب انسپکٹر نصیر احمد کے اعزاز میں پرُوقار تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر سب انسپکٹر نصیر احمد کے اعزاز میں پرُوقار تقریب کا انعقاد

ڈی پی او محمد حسن اقبال نے تحائف اور یادگاری شیلڈ دئیے اور پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا۔

ابوولید خاں سیالکوٹ

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر سب انسپکٹر نصیر احمد کے اعزاز میں سادہ اور پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور میری نظر میں آپ لوگ اب بھی محکمہ پولیس کا حصہ ہیں آپ کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں کیونکہ آپ نے محکمہ پولیس میں بہت وقت گزارا ہے اور باوقار انداز میں سروس مکمل کرکے ہم سے آج رخصت ہو رہے ہیں اور میں آپ سے امید کرتا ہوں کے آپ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر نصیر احمد نے بتایا کہ فرض کی ادائیگی میں جو وقت گزارا ہے وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں جو ہمیشہ یاد رہے گا تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس، ہیڈ آف برانچز و دیگر سٹاف نے شرکت کی آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر نصیر احمد کی تواضع بھی کی گئی

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles