وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام
آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ مریم نواز شریف
ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ مریم نواز شریف
بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے۔ مریم نواز شریف
والد شجر سایہ دار ہے جوتپتی دھوپ میں بچوں کیلئے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔ مریم نواز شریف
اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز شریف
شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ مریم نواز شریف
اپنی ہر کامیابی والد گرامی محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں۔ مریم نواز شریف
خوش قسمت ہوں جو محمد نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، انکی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔ مریم نواز شریف
ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آکر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
والدین کی عزت وتکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں ۔ مریم نواز شریف
عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے، یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے، مریم نواز شریف