جانوروں کی آلائشیں نہروں او نالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144نافذ

جانوروں کی آلائشیں نہروں او نالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144نافذ

جانوروں کی آلائشیں نہروں او نالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی، دفعہ 144نافذ

عید الاضحی پر سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

وزیراعلی مریم نوازشریف کا صوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کاحکم

لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا- بریفنگ

قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکو ں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا- بریفنگ

پنجاب میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ بریفنگ

پنجاب بھر میں ڈرین اورمین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے- بریفنگ

2600مساجد اور 900عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش

سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم

عید گاہو ں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت

نگرانی کے لئے کیمرے او رچیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے

پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم

پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نوازشریف

جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا- مریم نوازشریف

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے- مریم نوازشریف

لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے-مریم نوازشریف

مویشی منڈیوں، بازاروں او رمارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں -مریم نوازشریف

مویشی منڈیو ں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سپرے کیا جائے-مریم نوازشریف

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ، معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام کی شرکت

تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles