بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام

 

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام

گذشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی بلوچستان کو اطلاعات ملی کہ کالعدم د ہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی بلوچستان میں اپنے مراکز قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے انتہائی خطر ناک اور مطلوب کمانڈر، جو کہ خوارج کے شوری کا رکن ہے، بلوچستان پہنچ چکے ہیں

اس سلسلے میں مزید معلومات اکھٹی کی گئی ہیں جن میں سے ایک ایسے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا ہے جس کی تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گردوں سے ملتے ہیں

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس نیٹ ورک کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے جس سے ملک میں موجود اہم دہشت گردوں کی گرفتاری کی امید ہے اور کچھ سہولت کاروں کو حراست میں لے
لیا ہے

جس سے ان تمام معلومات کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید معلومات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

انشاء اللہ جلد ہی اس آپریشن کی ذریعے ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گردوں کو حراست میں لے کر قانونی کارورائی کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اب تک کی کارروائی کی بدولت دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیت اور مہارت اس آپریشن میں بروئے کار لا رہے ہیں آپریشن کے مکمل ہونے پر تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles