وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری
نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا
ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ
صوبائی کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری
سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری
صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی
سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا
960 ارب ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا
کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری
تنخواہوں میں 20سے25فیصد او رپنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری
مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ
گندم کا قرض 375ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری، سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی
لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 6ارب روپے او رپی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 5ارب روپے کی منظوری
سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص، 110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ
پنجاب نے ایف بی آر ٹارگٹ سے 36 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ بریفنگ
2023-24 بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے منظور
مالی سال-24 2023 کے سپلیمنٹری بجٹ سٹیٹمنٹ کی منظوری
زرعی آلات کیلئے 26 ارب، کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری
لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب، مری کے لئے 5ارب، لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب، ری سٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26 ارب روپے کی منظوری
پنجاب کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے-مریم نوازشریف
بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں -مریم نوازشریف
میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔ مریم نوازشریف
اپنے وعدوں او رترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ مریم نوازشریف
کارکردگی پر ہی ڈی سی کی تعیناتی ہوگی، مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف
پنجاب میں فراہمی او رنکاسی آب کے لئے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا۔ مریم نوازشریف
کابینہ کا 3 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین
پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایاجائے گا، تمام شہر کیمروں سے کور ہوں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف
گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پر خرچ کریں گے۔ مریم نوازشریف
جنوبی پنجاب کے فارمر کو خصوصی طورپر مویشی دئیے جائیں گے۔ مریم نوازشریف
رورل ہیلتھ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی،پہلی مرتبہ تمام مراکز صحت ریویمپ ہورہے ہیں۔ مریم نوازشریف
فیلڈ ہسپتالوں، گھروں میں ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سے عوام خوش ہیں۔ مریم نوازشریف
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں گے۔ مریم نوازشریف
نواز شریف صاحب ہماری محنت کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ مریم نواز شریف
نواز شریف صاحب کہتے ہیں اللّٰه تعالیٰ نے ہمارا کا ہاتھ پکڑ لیا ہے۔ مریم نواز شریف
وزیراعلی مریم نوازشریف کا سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کی خدمات کو خراج تحسین
سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، پی ایس او علی اعجاز، سیکرٹری شعیب مرزا، میڈیا ٹیم اور دیگر کو بھی شاباش
اجلاس میں صوبائی وزراء، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت