علم الکلام کا مطالعہ کیسے کریں ؟

علم الکلام کا مطالعہ کیسے کریں ؟

علم الکلام کا مطالعہ کیسے کریں ؟

بندہ کی تجویز یہ ہے کہ علم الکلام کا تین حصوں میں مطالعہ کرنا چاہیے ،ان تین ادوار میں علم الکلام کے مناہج واسلوب میں کچھ تبدیلیاں آئی ہے ان مناہج کی تفہیم بھی قابل تحقیق ہے ۔

حصہ اول
علم الکلام کے مدونین کے حالات اور مخلتف فرق کے اصولوں کا تقابلی جائزہ ۔
اشعری مکتب فکر (مقالات الاسلامیین ،الابانہ عن اصول الدیانہ)
ماتریدی مکتب فکر ( تبصرة الادلہ ۔۔۔،کتاب التوحید،مقالات الماتریدی وغیرہ)
/حنبلی /معتزلی ودیگر عقلیت پرست فرق ضالہ کی فکر وروایات کا تفصیلی وتقابلی مطالعہ

حصہ دوئم
(امام غزالی رحمہ اللہ)اشعری مشہور ہیں لیکن بہت سے مسائل میں اپنی رائے بھی قائم فرمائی ہے (مقاصد الفلاسفہ ،المنقذ من الضلال ،تھافت الفلاسفة)

الملل والنحل ،نھایة الاقدام في علم الكلام ،المناھج والبیان (للشھرستانی رح)

(امام رازی رحمہ اللہ )اشعری ، المطالب العالیة ،نهاية العقول ،شرح اشارات ،مباحث مشرقیة ،

(علامہ آمدی اشعری ) الدقائق ،الحقائق ،رموز الکنوز،بکار الافکار

قاضی عضد الدین وعلامة تفتازانی (یہ دونوں حضرات موخر الذکر تین شخصیات کے علوم کے ناقل ومرتبین ہیں ،انکی کتب کے کچھ اجزاء درس نظامی میں متن وشرح وحواشی کی صورت میں داخل نصاب ہے)

(علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ) کی کلامی مسائل پر تنقیدات وتفصیلات، گرچہ علامہ موصوف نے اپنی رائے میں سختی رکھی ہے اور اشاعرہ کے کلامی مسائل پر بھی تنقیدی گفتگو فرمائی ہے ، لیکن بحیثت مجموعی انکی کلامی بحث علم الکلام کے ایک طالبعم کی قیمتی ہے
انکی کچھ تصانیف : رد الفلسفة ، رد المنطق ،الرد علی تاسیس التقدیس ،اثبات المعاد،ثبوت النبوات والمعجزات

(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ) حضرت رح کی علم الکلام پر مستقل کوئی تصنیف نہیں ہے ۔لیکن بقول شبلی مرحوم ” حجة اللہ البالغہ جسمیں انہوں نے شریعت کے حقائق و اسرار بیان فرمائے ہیں، علم الکلام کی روح رواں ہے
عبقات از شاہ اسماعیل شہید کے منتخب ابواب

حصہ سوئم
علم الکلام جدید :
علم الکلام ،عقلیات /رد الحاد ،لامذہبی فلسفہ پر اصولی تنقیدی خدمات کے حوالہ سے مندرجہ ذیل حضرات کے کام سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ،ان میں سے ابتدائی ناموں کا کام اصولی ہے لیکن ان حضرات کی تحقیقات پیش نظر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر رد الحاد پر کام کرنے والوں کا اسکا علم نہیں ہوتا ہے ،
مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ (حجۃ الاسلام ۔۔مزید تفصیلات مقالات حجۃ الاسلام 16مجلدات)
مولانا مناظر احسن گیلانی رح (الدین القیم )
مولانا اشرف علی تھانوی رح (الانتباہات المفیدہ،اشرف الجواب ،احکام اسلام عقل کی نظر میں، ملفوظات حکیم الامت قدس سرہ )

رسالہ حمیدیہ
مفکر اسلام سید ابولحسن علی ندوی (جمیع تصانیف )
سائنس ازم کے رد میں مولانا وحیدالدین خان مرحوم انکے افکار میں
میں تنقیدی نظر رکھنا ضروری ہے (کہ سائنس نظریات مسلمات کی حیثیت نہیں رکھتے نہ انکو شرعی اصولوں کے مقابلہ میں واحد پیمانہ بنانا چاہیے ) اختلافات کے باجود مجموعی طور پر سائنس ازم کے رد میں انکا مطالعہ مفید ہے (مذہب اور جدید چینلج ،مذہب اور سائنس ،اسلام دور جدید کا خالق،خدا کی دریافت )
سائنس ازم کے رد میں” حقیقت خدا ” از حمزہ لیگریسن اور” خدائی سرگوشیاں ” از مجیب الحق حقی بھی مفید ہے

عقلیات و کلامی(قدیم وجدید مباحث ) کے حوالہ سے درج زیل علماء کرام کی کاوشیں بھی مفید ہیں :

قاری طیب صاحب رحمہ اللہ (خطبات و ملفوظات)
مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ
مولانا حکیم فخر الاسلام مظاہری(انڈیا )
مفتی یاسر ندیم الواجدی (انڈیا )
ڈاکٹر زاہد مغل(مقالات تفہیم مغربیت )

(مختلف ادوار میں کلامی مناھج واسلوب کی تفصیلات آیندہ کسی نوشتہ میں )

بقلم: عبدالله عمر

٢٩ ذوالحجة،١٤٤٤ ه
١٨/٧/٢٠٢٣ ء

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles