غزہ میں تعمیر نو کے لیے تیار ہیں

 

غزہ میں تعمیر نو کے لیے تیار ہیں

غزہ میں تعمیر نو کے لیے تیار ہیں

ہم غزہ میں تعمیر نو کے لیے تیار ہیں اور تعمیر نوکے لیے ہم عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امریکی صدر

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے ایک بیان آیا تھا جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے گولا بارود اور امریکی ساختہ اسلحے کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے جو اسرائیل کو فراہم کیا جا رہا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر پوری تاریخ میں سب سے بڑی پابندی ہے۔

غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے کچھ دن قبل چین کا بیان بھی سامنے ایا تھا جس میں چینی صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں چین مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کا بیان چین کے بیان کا جواب بھی سمجھا جا رہا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی کشیدگی کا سب سے بڑا مسئلہ رفح پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی ہے کیونکہ امریکہ شروع سے ہی رفح پر چڑھائی کی مخالفت کرتا آرہا ہے رفح میں اس وقت اسرائیلی پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا 15 لاکھ ہے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles