حماس کی جنگ بندی کی پیشکش قبول نہیں کریں گے

 

حماس کی جنگ بندی کی پیشکش قبول نہیں کریں گے

حماس کی جنگ بندی کی پیشکش قبول نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش قبول نہیں کریں گے اور اسرائیل کے اس وقت جاری فوجی آپریشنز کو مزید وسعت دیں گے انہوں نے آپریشنز میں سے ایک آپریشن کو مخصوص کیا اور کہا کہ رفع پر کیا گیا آپریشن ختم نہیں ہوگا بلکہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ رفح اس وقت غزہ پٹی میں سے تھوڑا سا بچ جانے والا علاقہ ہے جس میں تقریبا ایک سے دو ملین لوگ موجود ہیں۔یہ وہ مہاجر لوگ ہیں جو غزہ کے دوسرے علاقوں سے جنگ سے بچ کر یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔اسرائیل نے امریکی مشوروں کو بھی پس پردہ ڈالتے ہوئے رفع پر چڑھائی کی ہے۔

آج مزید اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ رفع پر آپریشن کو مزید بڑھایا جائے گا اور وسعت دی جائے گی۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles