اسرائیل کے خلاف مزاحمت ظالم کے خلاف مزاحمت ہے
اسرائیل کے خلاف مزاحمت ظالم کے خلاف مزاحمت ہے یہ بیان ترکی کے وزیر خارجہ باکان فیدان
اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ نہیں، بلکہ دنیا بھر میں ظالموں اور مظلوموں کے درمیان جدوجہد ہے۔
ان دنوں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات نہایت ہی کشیدگی کا شکار ہیں جس کی وجہ فلسطین کا معاملہ ہے ترکی کے اعلی حکام نے گزشتہ روز بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک اسرائیل مکمل طور پر جنگ بندی کر کے فلسطینیوں کو ان کی زمین واپس نہیں کرتا تب تک ہر قسم کی تجارت اور تعلقات اسرائیل کے ساتھ منقطع رہیں گے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم اس وقت پوری دنیا میں چل رہی ہے جس کا سرا کہیں نہ کہیں سے ترکی کے ساتھ بھی ملتا ہے سب سے پہلے تو اسرائیلی پروڈکٹس کی بائیکاٹ کی مہم چلتی رہی جبکہ اب اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر مکمل طریقے سے تعلقات کے منقطع کرنے کی مہمیں چل رہی ہیں جس میں اسرائیل کے خلاف ترکی اور کولمبیا نے بھرپور حصہ لیا ہے۔
جبکہ یہ لہر اب اسٹریلیا میں بھی منتقل ہو چکی ہے جس کا نتیجہ سڈنی میں یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجات کی شکل میں سامنے آیا ہے جبکہ یہ ہی لہر اب یورپ میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔