100 خواتین افغان پولیس میں شامل
100 خواتین افغان پولیس میں شامل کر لی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان حکومت کے افیشل میڈیا نے یہ اعلان کیا کہ افغان پولیس اکیڈمی سے فارغ التحصیل 100 خواتین افسران نے امارات اسلامی حکومت میں اپنے اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔
افغانستان حکومت کی جانب سے یہ قدم نہایت ہی اہم سمجھا جا رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مغرب اور بین الاقوامی میڈیا میں افغانستان کے حوالے سے جو سوچ پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان میں خواتین کا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ افغانستان حکومت خواتین کو نوکری کا کوئی کوٹہ مہیا نہیں کرتی اور نہ ہی کسی قسم کے حکومتی معاملات میں خواتین کا عمل دخل ہے۔
افغان طالبان حکومت نے یہ قدم اٹھا کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ افغانستان میں خواتین بھی ازادانہ طریقے سے کام کر سکتی ہیں،افغان میڈیا
افغانستان کی پولیس اکیڈمی فارغ تحصیل ان خواتین کے بعد مزید خواتین بھی مختلف مراحل میں ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں جبکہ مختلف اداروں کے حوالے سے بھی کئی قسم کی ٹریننگ خواتین کو مہیا کی جا رہی ہے جو جلد ہی خواتین کو فارغ التحصیل کرنے کے بعد ان اداروں میں شامل کر لیا جائے گا۔