اسرائیل کو ایک کے بعد ایک جھٹکا
اسرائیل کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگنا شروع ہو گیا ہے اسرائیل اس وقت سفارتی محاز پر تنہا ہوتا جا رہا ہے ظاہری طور پر اسرائیل کے ساتھ اس وقت امریکہ کے سوا کوئی بھی ریاست نظر نہیں اتی سپین اور ائرلینڈ کے فلسطین کو بطور مملکت تسلیم کرنے کے بعد اسرائیل کی تنزلی کے حوالے سے باتیں شروع ہو چکی ہیں۔
یہ تمام محاذ ساؤتھ افریقہ نے کھولا تھا جس میں جان کولمبیا نے ڈالی اب ان تمام مسائل کے بعد اسرائیل کو ایک بڑا مسئلہ یہ بھی درپیش ا رہا ہے کہ گزشتہ دن برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر ہی واپس بلا لیا ہے۔
جبکہ برازیل سے پہلے ترکی اور کولمبیا اپنے تمام تر تعلقات مشروط بنیادوں پر اسرائیل کے ساتھ منقطع کر چکے ہیں۔