ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا

ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا

ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا

ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔
آج رات راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں۔ کسی بھی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے اپنے عوامی اعلان کے بعد، مجھے کھلی توڑ پھوڑ اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف ان فاشسٹ، غیر قانونی، دھمکی آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ بیک وقت چھاپے گھنٹوں تک جاری رہے، دفاتر میں توڑ پھوڑ کی، دفاتر میں تعینات سیکیورٹی اور عملے کو ہراساں کیا اور بعد میں اغوا کیا گیا۔

چھاپہ مار ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد اہم پراجیکٹ فائلیں، دفتری ریکارڈ، 23کمپیوٹر، نیٹ ورک ڈیٹا، محکمانہ نقدی وغیرہ اور 9 گاڑیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔ عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 50 لاکھ کے قریب ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے کے 9 ارکان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

گزشتہ ماہ بحریہ ٹاؤن کی بہت سی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کے بعد، یہ چھاپے صرف اپنے سیاسی ایجنڈوں کے لیے بحریہ ٹاؤن پر دباؤ ڈالنے کے لیے ریاستی اداروں کی جانب سے بے لگام بدمعاشی کی عکاسی کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین کی حیثیت سے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، اللہ تعالٰی کے فضل سے، اس طرح کی غنڈہ گردی مجھے اپنے موقف سے نہیں روکے گی جو میں پہلے ہی منظر عام پر لا چکا ہوں۔ یہ تشدد اور دھونس و دھمکیاں صرف مجھے ہی نقصان نہیں پہنچا رہے، یہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کو متاثر کر رہا ہے۔ آپ میرا کاروبار تباہ نہیں کر رہے، آپ کے اقدامات ملک کی معاشی ترقی کو روک رہے ہیں۔ اگر ان غیر قانونی اقدامات کے پیچھے اصل ایجنڈا یہی ہے تو پاکستانی عوام دیکھیں کہ یہ اصل میں کیا ہے اور کون کر رہا ہے ۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ قانون پر یقین رکھتی ہے۔ لہذا، ہم قانونی فورمز پر تمام مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جاری پوچھ گچھ میں تعاون کر رہے ہیں۔ میں دوبارہ واضح کرتا ہوں،کہ اللہ تعالٰی کی مدد سےمیں کسی طاقت کے کھیل میں کٹھ پتلی نہیں بنوں گا۔ میں قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہوں، اس لیے میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزارت داخلہ اور نیب/ایف آئی اے کے سربراہان سے بحریہ ٹاؤن کے عملے کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ہمارے دفاتر سے تمام دستاویزات اور ضبط شدہ سامان واپس کریں۔ میں لاپتہ عملے کے ارکان کے اہل خانہ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی جلد رہائی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

آخر میں، تاریخ ہم سب کا مستقبل میں ہمارے اعمال کے مطابق فیصلہ کرے گی، لیکن فی الحال، میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام میرے جج بنیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی بحالی کے لیے میرا ساتھ دیں۔
والسلام
ملک ریاض حسین

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles