وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔
محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ مریم نواز شریف
کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم
روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے۔ مریم نواز شریف
متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے گی۔ مریم نواز شریف