کل اسرائیل کو ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے
یاد رہے کہ غزہ اسرائیل کشیدگی کے بعد سب سے پہلے جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل فورم پر اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور ایک پٹیشن دائر کی تھی۔
عالمی عدالت انصاف 24 مئی بروز جمعہ اسرائیل کے خلاف اضافی عارضی اقدامات کے لیے جنوبی افریقہ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم اور وزیر کے وارنٹ گرفتاری کے بعد یہ کاروائی سب سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
اس کاروائی میں وارنٹ گرفتاری کے خلاف ورزی اور اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ہرزہ سرائی کے بعد سختی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
تمام ماہرین سیاست اور تجزیہ کار کل کی کاروائی کے منتظر ہیں جو کہ اسرائیل کی سیاست کا رخ بدل سکتی ہے۔