ترکیہ کے صدر نے نئے آئین بنانے کا اشارہ دے دیا
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ
"موجودہ آئین کے ساتھ نیا ترکیے کی تعمیر کرنا ممکن نہیں ہے، ہمیں ایک نئے آئین کی ضرورت ہے۔”
"نیا آئین بنانے کے لیے ملک کے تمام خیالات کو ساتھ لے کر اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ نئے آئین کو اندرونی انتشار نہیں، یکجہتی کی بڑی قوت بنانا چاہتے ہیں”۔
یاد رہے کہ ترکی کا اس وقت کا آئین مکمل طور پر سیکولر آئین ہے جس میں مسلمانوں کے حوالے سے کوئی خاص قوانین موجود نہ ہیں جبکہ ترکی میں اتاترک کے بعد سے خاص کر طیب اردوان کے دور حکومت میں اسلام کو بہت مضبوطی ملی ہے لیکن مسلمانوں کے حقوق اور خیالات کے تحفظ کے لیے ترکیہ کے سیکولر آئین میں کوئی قوانین موجود نہ ہیں۔